• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع انتظامیہ متحرک،109گرانفروش گرفتار کر لئے گئے

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 109افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی کے ہمراہ چارسدہ روڈ اور پشتہ خرہ کے علاقوں سے 28 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے 12 گرانفروش گرفتار کرلئے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین نے ہشتنگری اور جی ٹی روڈ سے 30 گرانفروش، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ جان نے کوہاٹ روڈ اور پھندو روڈسے 14 ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے دلہ زاک روڈ سے 13 جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے بورڈ بازار اور گرد و نواح سے 12 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا ۔انتظامیہ خبردار کیا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین