• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر بمباری و انڈونیشیا میں خودکش حملوں کی مذمت

پشاور(جنرل رپورٹر)پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز نے غزہ میں فلسطینیوں پر بمباری اور انڈونیشیا میں گرجا گھروں پر خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم انسانوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا، ڈایوسس آف پشاور میں کونسل کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں بشپ ہمفری سرفراز،کونسل کے ممبر ہارون سرب دیال اوردیگرنمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشپ ہمفری سرفراز نے انڈونیشیا کے شہر میں تین گرجا گھروں پر خودکش حملوں میں6 افراد کی ہلاکت اور 35افراد کے زخمی ہونے جبکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 60فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے وسینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی شدید مزمت کرتےہوئےکہا کہ دونوں واقعات ظلم کی انتہا اورانسانیت کیخلاف جرائم ہیں ، ہارون سرب دیال نےبھی خطاب کیا ۔ اجلاس میں رواں سال کیلئے مختلف پروگرا موں کی بھی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین