• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ، مہر سلطانہ

پشاور(سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت و مقامی انتظامیہ پھلوں و سبزیوں اور اشیاء صرف کی قیمتیں کنڑول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث رمضان المبارک کے بابر کت مہینہ میں روزہ داروں کیلئے اشیا ء و خورد و نوش خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت چند دن کی مہمان تھی اس لئے اس نے امسال شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی اور کسی شہر میں سستا بازار نہیں لگایا جو اس امر کا ثبوت ہے کہ حکمران جماعت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجید ہ نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام آج سے شروع ہونے والے پھلوں کے بائیکاٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ منافع خوروںکو سبق سکھایا جاسکے ۔
تازہ ترین