• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جرمن ووڈ ورکنگ ایمپلائز کی ہڑتال جزوی طور پر ختم

پشاور (سٹی رپورٹر) ایمپلائز یونین پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر ایس آئی ڈی بی نے ریگولر بی پی ایس سکیل و دیگر مطالبات کیلئے جاری ہڑتال کو سیکرٹری انڈسٹری خیبر پختونخوا کی یقین دہانی کے بعد جزوی طور پر ختم کر دیا ۔ اس حوالے سے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری انڈسٹریز‘ ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز‘ایم ڈی ایس آئی ڈی بی‘ ڈی ایم ڈی ایس آئی ڈی بی‘ڈپٹی ڈائریکٹر لیبرپراجیکٹ منیجر پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر ، یونین کے نمائندوں صدرمرتضیٰ خان اورجنرل سیکرٹری شاہد خا ن نے شرکت کی ۔ فکس پے ملازمین کی جانب سے 26 روز سے جاری ہڑتال پر گفتگو کی گئی جبکہ ان ملازمین کو مذکورہ ادارے میں پہلے ہی سے 22 ریگولر ملازمین کی طرح ریگولر بی پی ایس سکیل دینے کے فیصلے سے متعلق کمیٹی تشکیل دی گئی ، کمیٹی سفارشات تیارکرکے اعلیٰ حکام کو پیش کرینگی ۔ ہڑتال ختم کرانے پر انتظامیہ نے ملازمین کی ایک ماہ سے بند تنخواہیں بھی جاری کردیں جبکہ مالی سال 2016-17 کا بونس بھی جلد دینے کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین