• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میں گرانفروشی کے الزام میں 12دکانداروں کو جرمانہ

پشاور(سٹی رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے سرکار ی نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 12 گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ۔ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا خاور نے کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر کو صدر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے آر اے بازار اور نوتھیہ میں قصائی ‘ پھل و سبزی فروشوں اور دیگر دکانوں کی چیکنگ کی صفائی کی ابتر صورتحال اور سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر 12 گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے اس امر کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائیگی اور کسی کو گرانفروشی کی اجازت نہیں دینگے اگر کوئی بھی گرانفروشی میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
تازہ ترین