• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ٹی ایچ میں نرسوں کے عالمی دن کی مناسب سے تقریب

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں مقررین نے نرسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تقریب میں ہسپتال کے نرسنگ سٹاف کے علاوہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹرنیک دادخان، میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹرمقیم اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں مریضوں کی بہتردیکھ بھال اور انکے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب بھی دی گئی ۔مقررین نے نرسنگ کے شعبے کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نافذہونے کے بعد ایک مستقل نرسنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی گئی ،ہسپتال میں نرسنگ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ہسپتال میں نہ صرف نرسز کی صلاحیت بہتربنانے کے لئے تعلیمی تحقیق اور شعبہ کو عالمی معیار صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے بلکہ نرسز کی حوصلہ افزائی کے لئے نرسز کو 8کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر 6نرسزکو اعلیٰ کارکردگی، 12نرسزکو امرجنگ سرٹیفیکیٹ ،43نرسزکو مختلف وارڈ وںمیں بہترین کارکردگی ، 10 نرسز کو مختلف ورکشاپ منعقد کرانے ،12آرگنائزنگ کمیٹی کے نرسز،8نرس طالبات اور 17ڈپلومہ ہولڈر انٹرنی کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔پوسٹرمقابلے میں بھی پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی نرسز کو سرٹیفیکیٹس سے نوازاگیا۔
تازہ ترین