• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے 5 کے عوام نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ،یاسین خلیل

پشاور(سٹی رپورٹر) حلقہ کے غیرت مند عوام نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا اور سازشوں و پروپیگنڈوں میں نہ آتے ہوئے میرٹ پر ووٹ دیکر علاقے کے لئے مخلص قیادت کا چنائو کیا ۔ یہ باتیں رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے غریب آباد کے مدرسہ حافظ صاحب میں حلقہ نیابت کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کیا اور علاقے کے عوام کے صلاح و مشورہ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ‘ حلقہ کے عوام سے ہمیشہ عزت ملی ان کی خدمت ہمیشہ جاری رکھیں گے ‘ انہوں نے علاقے میں بے تحاشا بجلی لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واپڈا حکمام سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر حلقہ کے عوام کے ساتھ واپڈا ہائوس کے سامنے اور سڑکوں پر احتجاج کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔
تازہ ترین