• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ کمیٹی پشاور کینٹ کا بجلی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار

پشاور(کامرس رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی پشاور کینٹ نے رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی بجلی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائے اور خصوصا ًرمضان کیلئے جوشیڈول مرتب کیا گیا ہے اُس پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی پشاور کینٹ کے صدر مجیب الرحمن نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے رمضان میں بجلی لوڈشیڈنگ کی کمی سے متعلق جو دعوے کیے تھے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے کیونکہ آئے روز بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے اُنہوںنے کہاکہ ایک جانب اگر بس منصوبے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ پڑا ہے تو دوسری جانب بجلی لوڈشیڈنگ براہ راست کاروبار پر اثر انداز ہو رہا ہے مجیب الرحمن نے نئے پیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں بجلی لوڈشیڈ نگ کے حوالے سے ایک موثرپلان بنایا جائے تاکہ کاروباری حلقوں میں مشکلات درپیش نہ ہو ۔
تازہ ترین