• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل جان پلازہ کی پارکنگ سےبلاکس ہٹائے جائیں، وحید احمد

پشاور(نیوز ڈیسک) انجمن دکانداران دل جان پلازہ سنہری مسجد روڈپشاورکینٹ کے صدر حاجی وحید احمد جنرل سیکرٹری محمد نسیم خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دل جان پلازہ کی پارکنگ سے بلاک جلد از جلد ہٹائے جائیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے احکامات پر پشاور کے مختلف مقامات اور شخصیات کے گھروں اور سرکاری دفاتر اور عمارات کے آگے سے تو رکاوٹیں اور بلاکس ہٹا دیئے گئے تاہم کاروباری مرکز دل جان پلازہ جس سے ہزاروں نفوس کا کاروبار منسلک ہے یہاں سے بلاکس نہیں ہٹائے گئے جوکہ افسوس ناک ہے ایک طرف بی آرٹی منصوبے سے کاروبار تباہ ہیں اوردوسری جانب بلاکس کی موجودگی میں کوئی بھی گاہک یہاں کا رخ نہیں کرتا انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ دل جان پلازہ کی پارکنگ سے بلاکس ہٹاکر تاجروں کی دردسری کا خاتمہ کیا جائے۔
تازہ ترین