• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار مہتاب ضیاب کے نئے گیت نے آتے ہی دھوم مچادی

پشاور( وقائع نگار )چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان نسل کے مقبول گلوکار مہتاب ضیاب کے حال ہی میں ریلیز نئے گیت نے آتے ہی دھوم مچاتے ہوئے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔عیدالفطر کیلئے خصوصی طور پر تیارکئے جانیوالایہ پشتوگیت ،،خہ درتہ یادیگم دروغ مہ وایہ ۔زہ درتہ یادیگم دروغ مہ وایہ کو سننے والوں نے بہت پسند کیا۔اس سلسلے میں جب گلوکارمہتا ب ضیاب سے رابطہ کیاگیا تو انکاکہناتھاکہ یہ گیت پشتوکے ممتاز شاعر لائق زادہ لائق کی تخلیق ہے جسے بہترین اندازمیں گایاہے انہوںنے اپنے شائقین کا شکریہ اداکیاہے کہ انہوںنے اسکے تمام گیتوں کو پسند کرکے پذیرائی بخشی ہے ۔انکاکہناتھاکہ وہ کم مگر معیاری گیت گانے کو ترجیح دیتے ہیںاوراب تک پشتو،اردو،چترالی اور فارسی زبان کیجو بھی گیت گائے پوری ایمانداری سے گائیے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے تمام گیتوں کو سننے والے پذیرائی بخشتے ہیں۔
تازہ ترین