• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس ٹی آسامیوں کیلئے این ٹی ایس امیدواروں کے انٹرویو 28مئی کوہوں گے

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاورمیں سکینڈری سکول ٹیچر کی آسامیوں کیلئے رواں سال ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے انٹرویو 28 مئی سے شروع ہوں گے، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ضلع پشاور کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایس ایس ٹی جنرل، بائیوکمیسٹری اورمیتھس فزکس کی آسامیوں کیلئے جن امیدواروں نے ٹیسٹ دیا تھا ٹاپ 10 سکول وائزامیدوار28 مئی کو گورنمنٹ حسنین شریف ہائیر سکینڈری سکول پشاور سٹی میں انٹرویو دیں گے ،اقلیتوں اور معذور کوٹہ کے تحت امیدواروں کو29 مئی کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں اپنے ساتھ اصل تعلیمی اسناد، این آئی سی دوعدد تصدیق شدہ سیٹ فائل کورمیں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین