• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرکی مساجد میں رمضان المبارک کی اہم عبادت تراویح کا اہتمام تسلسل سے جاری

پشاور(سٹی رپورٹر) رمضان المبارک کی اہم عبادت تراویح کا اہتمام شہر بھر کی مساجد میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے،آ ج شام سے شہر کی مساجد میں ختم القرآن پاک کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جن مساجد میں تراویح کے دوران چھ پاروں کی تلاوت کی گئی وہاں ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا ۔تراویح اور ختم قرآن پاک کے موقع پر پاکستان میں امن کی بحالی اور بہتر مستقبل کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،ختم قرآن کے موقع پر شہریوں نے چاول اور حلوہ کی دیگیں بھی پکائیں اور انہیں غرباء و مساکین میں تقسیم کیا،ختم قرآن کا سلسلہ 29رمضان کی شام تک جاری رہیگا،مہینے کے آخر میں محافل شبینہ کی روح پرور محافل سجائی جائیں گی۔
تازہ ترین