• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں پسند و ناپسند کی بنیاد پرتقررو تبادلے ہو رہے ہیں، اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کی بیان میں عدالت عالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرولر بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین کی دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنا خوش آئندہ اقدام ہے وہ ایک فرض شناس اور با صلاحیت افسر ہیں ان کی اعلیٰ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ وہ بورڈ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائینگے بیان میں انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ تعلیم میں مزید بہتری سے نالاں ہے اور اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے اپنی من مانیا اور پسندنا پسند کی بنیاد پر تقرر اور تبادلے کر رہے ہیں خود ساختہ وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کرکے میرٹ کی پامالی اور کرپشن سمیت اپنے شہید بھائی شفیق احمد خان کی تمام خدمت پر پانی پھیر رہے ہیں بیان میں کوئٹہ اور موجودہ وزیر کے اہل حلقہ سے اپیل کی گئی کہ وہ سچائی اور حقیقت کا ساتھ دیتے ہوئے آئندہ انتخابات میں دوبارہ موصوف وزیر کو ووٹ نہ دیں ۔
تازہ ترین