• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا تنظیموں کی سیاست کا ملک میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے، پشتو ن ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا کہ کے طلبا تنظیموں کی سیاست کا ملک میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے کسی بھی معاشرے کی بنیاد نوجوانوں پر منصر ہے جب بھی قوم پر مشکل حالات آیا ہے تو طلبا تنظیموں نے اپنی سیاسی پارٹیوں کے شانہ بشانہ قوم کے حقوق اور مفاد کی خاطر ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کی بدنصیبی سے جب ایک ڈکٹیٹر کے جانب سے طلبا کی سیاست پر پابندی لگائی گئی تو قوم کو لیڈرشپ محروم کیاگیا انہوں نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرہ تب تک نامکمل ہے جب تک اس میں طلبا کا کردار نہ ہو طلبا ہی واحد تعلیم یافتہ اور باشعور طبقہ ہے جو معاشرے میں ترقی اور خوشحالی لا سکتا ہے اسی حوالے سے فیڈریشن اور طلبا تنظیموں کے ساتھ ملکر طلبا تنظیموں کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریگی اور ہماری تمام روشن فکر ،ترقی پسند پارٹیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ طلبا تنظیموں کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔
تازہ ترین