• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی نوحصار ‘منتخب نمائندوں کی عدم توجہی،مسائل کے انبار لگ گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقےنوحصار میں مسائل کے انبار، بنیادی سہولیات کا فقدان، منتخب نمائندوں کی عدم توجہی، مکین عاجز آگئے متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق نوحصار کےمکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہےمکینوں نے خودساختہ نالیاں بنائی ہوئی ہیں جس میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سےگندہ پانی سٹرک پر بہتا رہتا ہےاور گلیاں کیچڑ میں تبدیل ہوجاتی ہیں دوسری جانب اسٹریٹلائٹس بھی نایاب ہیں جس کی وجہ سے سر شام ہی اندھیرا چھا جاتا ہےنوحصار کی سٹرکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں صحت اور کھیلوں کی سہولیات بھی ناپید ہیںاہل علاقہ نے بتایا کہ منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے کے مسائل حل کیئے جائیں-
تازہ ترین