• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیڈٹ کالج مستونگ کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، جی ٹی اے

کوئٹہ(پ ر)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد نواز جتک، ممبران حافظ غلام محمد کھوسہ، سید عقیل شاہ، محمد نوشیروان کرد، عبدالمجید ملکانی، فرید اللہ کاکڑ نے کیڈٹ کالج مستونگ کے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صوبہ کے تعلیمی نظام پر ایک دھبہ ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پورے صوبے میںوالدین اور سنجیدہ حلقوں میں شدیدبے چینی پھیلی ہوئی ہے بیان میںصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستونگ میں رونما ہونے والے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرکے رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوسکیں اور اس کی روک تھام بھی کی جائے انہوں نے واضح کیا کہ جوڈیشل انکوائری کے بغیر والدین اور سول سوسائٹی کے خدشات اورتحفظات دور نہیں ہوسکتے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مستونگ واقعہ کی فی الفور جوڈیشل انکوائری کرکے رپورٹ منظر لائی جائے بصورت دیگر جی ٹی اے بلوچستان متاثرہ طلباء اور ان کے والدین کے ساتھ مل کر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہیں ۔
تازہ ترین