• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کا فوری انخلا یقینی بنایا جائے ، میر کوہی خان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سیاسی و سماجی رہنما میر کوہی خان نے بیان میں کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بد امنی میں افغان مہاجرین ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چالیس برس سے زائد تک مہاجرین کی مہمان نوازی کی جس کاصلہ دہشت گردی کی صورت میں مل رہا ہے افغان مہاجرین کے بوجھ تلے دب کر پاکستان کی معیشت بھی تباہ ہو چکی ہے انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی یقینی بنائی جائے کیونکہ مہاجرین کے انخلا تک پاکستان میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔
تازہ ترین