• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی علاقے سے ہیوی ٹریفک کی گزرگاہ پر لین نمبر 4کے مکینوں کا احتجاج

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) لین نمبر 4پشاور روڈ کے سینکڑوں مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقے سے ہیوی ٹریفک کی گزرگاہ بند کی جائے ، مکینوں نے اپنے دستخطوں سے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کو اس ضمن میں درخواست بھی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افشاں کالونی ، چاکرہ ، ڈھوک بنارس اور ڈھوک گجراں کی بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ نے ایک رینج روڈ تعمیر کی تھی ، رینج روڈ سے پشاور روڈ کو جانے کیلئے دس پندرہ فٹ کی گلی کو مرکزی گزرگاہ بنا دیا گیا ہے ، ٹریکٹر ٹرالیاں دیگر ہیوی ٹریفک اس گلی سے گزرتی ہے ، جس کے شور اور ہارن کی آواز نے مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، اپریل 2015ء کو اینٹوں سے بھرے ہوئے ٹرالے نے نوعمر بچے کو کچل ڈالا تھا جس کی باقاعدہ ایف آئی آر درج ہوئی تھی اس واقعہ سے خوف و ہراس پھیل گیا، کنٹونمنٹ بورڈ نے پلی کے اوپر ہائیٹ بیریئر لگایا مگر ٹریکٹر مافیا نے اسے توڑ دیا ، اب ٹریکٹر ، ڈمپر اور ٹرالے آزادانہ رات گئے تک یہاں سے گزرتے ہیں بچوں کے سکول جانے کے وقت تنگ سی یہ سڑک جام ہو جاتی ہے اور علاقے کے مکینوں کیلئے عذاب بنا ہوا ہے اس صورتحال کے پیش نذر لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں ، رہائشیوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رینج روڈ اور پشاور روڈ کو ملانے والی گلی نمبر دو کی اس پلی کو مکمل طور پر بند کیا جائے۔
تازہ ترین