• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں کواغواءکرلیاگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو نصیر احمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ج)عمر20سال کو کسی نامعلوم شخص یااشخاص نے اغواء کر لیا ہے ۔تھانہ مندرہ کو خادم حسین نے بتایاکہ اس کی نواسی (س) عمر 17سال جو کہ مدعی کے پاس رہتی ہے 15مئی کو رات کو دیکھا کہ وہ گھر سے غائب تھی جو کہ اکثر اوقات میرے فونسے مختلف نمبروں پر رابطہ کر تی تھی میری نواسی کو کسی نامعلوم شخص نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ۔تھانہ کوٹلی ستیاں کو روزینہ بی بی نے بتایا کہ سائلہ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے15.مئی کو میں اور میری بیٹی (ن)عمر قریب16سال اپنے رشتہ داروں کی شادی پر گئے ہو ئے تھے شادی سے فارغ ہو نے کے بعد جب ہم اپنے گھر واپس آنے لگے تو (ن) غائب ہوگئی جو تلاش و پتہ کر نے پر نہ ملی، ہمیں قوی شک ہے کہ میری بیٹی کو حماد ، افضال ، ظہیرہ اورحمادکے دو بہنو ئی خالدمنیر وزبیر نے اغواء کر لیا ۔
تازہ ترین