• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک پراچہ پرائیویٹ پارکنگ میں آتشزدگی 7رکشوں سمیت 13گاڑیاں جل گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈھوک پراچہ میں پرائیویٹ پارکنگ میں آتش زدگی سے متعدد گاڑیاں اور رکشے جل گئے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح 6بجے کے قریب سکس روڈ ڈھوک پراچہ میں یونس مسجد کے سامنے ایک نجی پارکنگ ایریا میں کھڑے رکشہ میں اچانک آگ لگ گئی جس نے قریب ہی کھڑی دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتش زدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے 7رکشے، ایک کیری ڈبہ، چار کاریں اور ایک ایف ایکس گاڑی جل گئی۔ پارکنگ کے مالک اسد عباسی نے بتایا کہ آگ پارکنگ میں کھڑے آٹو رکشہ کی وائرنگ شارٹ ہونے کی وجہ سے لگی جس نے بعدازاں قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور رکشوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ آگ کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی جس کے فائر آپریشن کی وجہ سے پارکنگ ایریا میں کھڑی پچیس کے قریب دوسری گاڑیاں محفوظ رہیں۔
تازہ ترین