• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ کے متعلق پاکستانی و امریکی حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا، عوام کسی افواہ پریقین نہ کریں،دعا کریں، فوزیہ صدیقی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ءڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے قوم کی بیٹی عافیہ کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور امریکی جیل حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ،کوشش کے باوجود پاکستانی اور امریکی حکام سے رابطہ نہیں ہوسکاہے ، دو سال سے زیادہ عرصہ سے اہلخانہ عافیہ سے رابطہ سے محروم ہیں،عوام کسی افواہ پر یقین نہ کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جلد ہماری بہن کو مکمل عافیت کیساتھ وطن واپس لانے والے حکمران عطافرمادے، عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا امریکی پروٹوکول ہے کہ سب سے پہلے فیملی کو اطلاع دی جاتی ہے اور اسکے بعدجس ملک کا باشندہ ہوتا ہے اس ملک کے قونصلیٹ یا سفارتخانہ کو اطلاع دی جاتی ہے، امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ عائشہ فاروقی سے بذریعہ ای میل رابطہ کرنے پر جواب آیا ہے وہ پیر کے دن کنفرم کرسکیں گی، عافیہ کی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد اندرون و بیرون ملک سے ٹیلیفون کالوں کا تانتا بندھ گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹیلیفون، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیاکے ذریعے عافیہ کی خیریت دریافت کررہے ہیں اوراسکی واپسی کے بغیر امریکی قاتل کرنل جوزف کو چھوڑدینے پر شدید غم و غصہ اور افسوس کااظہارکررہے ہیں،انہوں نے کہا عافیہ سے متعلق افواہیں پھیلانے کا مقصد کرنل جوزف کی شرمناک واپسی پر عوامی تنقید کا رخ موڑنا بھی ہوسکتا ہے، اطلاعات ہیں کہ غدار وطن شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اورہمارے غدار کو لے جانے کیلئے امریکی طیارہ مکمل تیاری کیساتھ کھڑا ہے، کروڑوں لوگوں کی دعائیں عافیہ کیساتھ ہیں، لوگوں کا عافیہ کے ساتھ والہانہ اظہار یکجہتی ہمارا یقین اور حوصلہ بڑھانے کا سبب ہے، ڈاکٹر فوزیہ نے اپیل کی کہ عوام رمضان کی مبارک ساعتوں میں عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
تازہ ترین