• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمہوری اتحاد کااسرائیلی اوربھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ

لاہور(نمائندہ جنگ) اسلامی جمہوری اتحادپاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں کارکنوں نے فلسطین پر اسرائیلی اور کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا ۔جبکہ علامہ زبیر احمد ظہیر کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت دونوں دہشت گردہیں جن کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہو کر میدان میں آنا ہوگا اور اقوام متحد ہ بھی خاموش تماشائی بننے کی بجائے فلسطین اور کشمیر میں ہونیوالی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔ اسلامی جمہوری اتحادپاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں کارکنوں نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف لاہور سمیت پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جسکے لیے اسرائیل کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی گئی جبکہ لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحادپاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کی دہشت گردی پر امت مسلمہ مذمت کر نے سے آگے بھی بڑھے اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کی دہشت گردی کو روکنے کیلئے عملی اقداما ت کیے جائیں۔
تازہ ترین