• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور کی عمارت کاافتتاح کرینگے

 لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف آج 3ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے جدید ترین پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال کی بلڈنگ کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز 500بیڈز اور 10منزلوں پر مشتمل ہے جہاں مجموعی طور پر 10جدید ترین آپریشن تھیٹرز مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ نیوروزسائینسز میں 100بیڈز کی ایمرجنسی اور حادثات میں زخمی ہونے والوں کیلئے 2نیورو تھیٹرز 24گھنٹے کام کر رہے ہیں جبکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت کیلئے450نرسز ، 300سے زائد ڈاکٹرز اور200کے لگ بھگ پیرا میڈیکل سٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف نیورو سائنسز میں جدید ترین تھری ٹیسلا ایم آر آئی مشین اور128سلائس سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کے علاوہ سنٹرل ریسرچ لیب قائم کی گئی ہے جہاں کینسر کی جدید ترین تشخیص اور دیگر بیماریوں پر تحقیق کیلئے بھی کام کیا جارہا ہے ۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ افتتاح کے موقع پر دونوں صوبائی وزراء سیکرٹری ہیلتھ ‘اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر غیاث البنی طیب بھی موجود ہوں گے ۔
تازہ ترین