• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل کاجامعہ اشرفیہ کادورہ مولاناصوفی سرور ؒ کے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور(نمائندہ جنگ) مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے حضرت مولانا صوفی محمد سرور ؒکی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے مولانا صوفی عبدالرحمن، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،مفتی احمد علی سے اظہار تعزیت کیا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مولانا صوفی محمد سرورؒ کی روشن زندگی قابل رشک اور علماء کے مشعل راہ ہے ان کی تمام زندگی اتباع شریعت اور درس و تدریس میں گذری وہ علم و عمل کے پیکر اور متبع سنت تھے مولانا طارق جمیل نے جامعہ اشرفیہ لاہور کی زیر تعمیر جامع مسجد الحسن کابھی دورہ کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی اس کو تاقیام قیامت آباد رکھے اور اس کے فیضان کو پوری دنیا میں عام کرے ۔
تازہ ترین