• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی ایس میں پنشن ختم کرنے کاکسی نے سوچا تو سٹاف اور شہر کی دیگر تنظیمیں سخت احتجاج کریں گی:ہیومن رائٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون میں اگر سٹاف کی پنشن ختم کرنے کا سوچا بھی گیا تو سٹاف اور شہر کی تعلیمی اور ہیومن رائٹس تنظیمیں سخت احتجاج کریں گی ۔یہ بات ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنر ز کے سابق رکن اور ہیومن رائٹس کے رہنما جاوید یوسف نے کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کوحسب سابق پنجاب حکومت کے اعلان کردہ 10فیصد تنخواہوں میں اضافہ فوری طور پر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کو حاصل شدہ مراعات چھیننے والے کو اساتذہ اور دیگر عملہ قیامت تک معاف نہیں کرے گا۔
تازہ ترین