• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی قیادت تعصبات سے بالاتر ہوکرملکی استحکام کاسوچے،طاہراشرفی

لاہور(نمائندہ جنگ)ملکی اور عالمی حالات کا تقاضا ہے کہ قومی قیادت تعصبات سے بالا تر ہو کر ملکی استحکام کا سوچے ، بھارت ، امریکہ ، اسرائیل، پاکستان اور عالم اسلام کے خلاف منصوبہ بندی کر چکے ہیں، پاکستان کو شام ، عراق بنانے کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے متحدہونا ہو گا، پاک فوج کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنا ہے ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف قومی بیانیہ کو عوامی آواز بنانا ہوگا، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل لاہور کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا زبیر زاہد، قاری شمس الحق ، قاری مبشر رحیمی ، مولانا اسلام الدین ، مولانا محمد اسلم قادری ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، قاری خبیب ، قاری تنویر ، قاری محمد یونس اور دیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین