• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کاپڑھنا اورسننا رمضان کی خصوصیت ہے،مرکز ی جماعت اہلسنت

لاہور(نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستا ن کے امیر پیر عبدالخالق علیٰ ،پیر علامہ عرفان مشہدی نے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ قر آن کا پڑھنا سننااس اس ما ہ کی خصوصیت ہے ، قرآن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی ملک مشکلات سے آزاد ہو گا، مسلمان دین اسلام پر عمل کر نے سے ہی دنیا اخرت میں کا میاب ہو سکتا ہے ۔قر آن کا نفاذ مملکت کے ساتھ ساتھ گھروں ،بازاروں ،مار کیٹوں ،تعلیمی ادروں اور بڑے بڑے ادروں میں نافذ کر دیا جا ئے تو اللہ کی رحمت کا نزول ہوجائے گا.اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور نوجوان اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے فلسطین جانے کو تیار ہیں مگر مسلم حکمران ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین