• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بخدمت جناب خلائی مخلوق
گزارش ہے کہ بندہ ممتاز و مشہور صحافی ہے،
عرصہ تیس سال سے دشت صحافت میں مارا مارا پھر رہا ہے،
آج کل ایک موقر میڈیائی کارخانے سے وابستہ ہے،
کثیر الاشاعت اخبار میں گاہے بگاہے کالم لکھتا ہے،
علاوہ ازیں سینئر تجزیہ کار بھی کہلاتا ہے۔
ہر شام ٹی وی پر جلوہ گر ہوتا ہے،
قومی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے،
حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ یافتہ ہے،
اور دیدہ و نا دیدہ مخلوقات سے قریبی مراسم رکھتا ہے۔
فدوی کو نگراں حکومت میں وزیر اطلاعات مقرر فرمایا جاوے۔
عین نوازش ہوگی۔آپ کا تابع دار
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین