• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر بھارت کا چمکتا ستارہ بنے گا، بھارتی وزیر اعظم کا دعویٰ

کشمیر بھارت کا چمکتا ستارہ بنے گا، بھارتی وزیر اعظم کا دعویٰ

سرینگر(ایجنسیاں) زیر اعظم ہند نریندر مودی نے کشمیری نوجوانوں کو لالچ دیتے ہوئے انہیں مین اسٹریم میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا ’گمراہ‘ نوجوانوں کی طرف سے پھینکا جانے والا ہر ایک پتھر جموں کشمیر کو غیر مستحکم کرتا ہے۔گولی اور گالی کے بدلے کشمیریوں کو گلے لگانے کی بات دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ہند اٹل بہاری واجپائی کی طرح میں بھی کشمیریت کا شیدائی ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و استحکامت کا کوئی بھی متبادل نہیں اور جموں کشمیر نئے بھارت کا چمکتا ستارہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ وادی کے دورے کے موقع پر کیا ۔ سخت سیکورٹی حصار کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کو ریاست کے ایک روزہ دورے پر پہنچے جس دوران انہوں نے ریاست کے تینوں خطوں میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔تقریب سے خطاب کے دوران نریندر مودی نے کہا امن اور استحکامات کا کوئی بھی متبادل نہیں،میں نوجوانوں پر زور دیتا ہوں،جو اپنی راہ بھول چکے ہیں،واپس مین اسٹریم میں آئے، مین اسٹریم انکا کنبہ اور والدین ہیں،مین اسٹریم جموں کشمیر کی ترقی میں انکی شراکت ہے۔وزیر اعظم نے ریاستی نوجوانوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن نوجوانوں نے جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے انہیں گھر واپس آکر اپنے اہل و عیال کے ساتھ خوشحال زندگی گزارنی چاہیے۔

تازہ ترین