• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں جنگجوئوں کے پاس جرمن پاسپورٹ ہے، رپورٹ

سیکڑوں جنگجوئوں کے پاس جرمن پاسپورٹ ہے، رپورٹ

برلن (جنگ نیوز) ایک رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سے زائد سخت عقیدے کے جنگجوئوںکے پاس جرمن پاسپورٹ ہے۔ ان میں سے کئی جرمنی چھوڑ کر شام یا عراق میں دہشت گرد گروپوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔جرمن میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ایک ہزار سے زائد کٹر مسلمان جرمن پاسپورٹ کے حامل ہیں اور ان میں کئی اس وقت شام یا عراق میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ انتہائی اہم معلومات جرمن حکومت نے پارلیمنٹ میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے ایک رکن کے سوال کے جواب میں بتائی ہیں۔فنکے میڈیا گروپ کے مطابق جرمن پاسپورٹ کے حامل بہت سارے سخت گیر مسلمان تنازعات کے علاقوں کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ حکومت نے سلامتی کے اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسے افراد یقینی طور پر ’جہادی‘ قرار دیے جا سکتے ہیں لیکن اس وقت ایسے افراد کی بیرون جرمنی روانہ ہونے کی شرح خاصی کم ہے۔

تازہ ترین