• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنوبی کوریائی کمپنی ایل جی کے چیئرمین چل بسے

 سیئول (جنگ نیوز) جنوبی کوریا کی معروف الیکٹرانک کمپنی ایل جی گروپ کے چیئرمین کو بون مو ہفتے کے روز چل بسے، وہ دماغی خلل کی بیماری میں مبتلا تھے، ایل جی گروپ کے اعلامیہ کے مطابق 73 سالہ کو ایک سال سے بیماری میں مبتلا تھے، کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کے چیئرمین کے دماغ کی سرجری بھی کی گئی تھی تاہم وہ گزشتہ روز چل بسے، کوبون 50 سال کی عمر میں 1995 میں ایل جی کے تیسرے چیئرمین بنے تھے اور انہوں نے کمپنی کے تین بڑے کاربار الیکٹرانکس، کیمیکلز اور ٹیلی کمیونیکیشنزدنیا بھر میں کمپنی کو ترقی دی اور ملکی معشیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین