• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتری میں لاعلم رکھنے پر جاپان کو تشویش

 ٹوکیو (عرفان صدیقی )شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتری میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے لاعلم رکھنے پر جاپانی حکومت اور عوام نے تشویش کا اظہا رکیا ہے جبکہ جاپان حکومت کاکہنا ہے کہ شہریوں کی رہائی کیلئے امریکہ اور جاپان نے کوئی مطالبہ نہیں کیا ،تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے جاپان کو لاتعلق رکھنے پر جاپانی حکومت اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اس مسئلے پر دونوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ، جاپانی حکومت کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی سرحدی خلاف ورزیاں کی گئیں ہیں ۔
تازہ ترین