• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کابل(جنگ نیوز) افغان طالبان نے کہا ہے کہ رمضان میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔غیر ملکی میڈیا نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ افغان طالبان نے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جنگجو اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے پیغام میں طالبان سے مبارک مہینے میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونے تمام فریقین سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔
تازہ ترین