• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حکمرانوں نےعام آدمی کی معیشت برباد کردی ،حسن نثار

پاکستانی حکمرانوں نےعام آدمی کی معیشت برباد کردی ،حسن نثار

کراچی(جنگ نیوز)معروف تجزیہ کار، صحافی و دانشور حسن نثار نے عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ایک لمٹڈ آدمی کے لئے معیشت کو خود برباد کیا ہے عمران خان کے حالیہ بیان پر تجزیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت خوبصورت بات کی ہے موجودہ حالات میں عمران خان کے لئے بہت سی مشکلات سہی لیکن وہ ان مشکلات سے لڑنا جانتے ہیں انہوں نے کبھی آسان کام کیا ہی نہیں وہ ہمیشہ مشکل کام بلکہ ناممکن کام سرانجام دیتے ہیں۔ وہ جیو کے پروگرام ”میرے مطابق “میں گفتگو کر رہے تھے۔اس سوال پر کہ احسن اقبال کا کہنا ہے قوموں کا دفاع توپوں سے نہیں معیشت سے ہوتا ہے حسن نثار نے کہا کہ بات ٹھیک ہے لیکن ایک لمٹڈ آدمی کے لئے معیشت تو ان لوگوں نے خود برباد کی ہے بات کرتے وقت انہیں فیکٹ شیٹ سامنے رکھنی چاہیے ان کے کھاتے میں بہت لمبی فہرست موجود ہے اقتصادیات کو تباہ کرنے کی جہاں تک شہباز شریف نے جو بات کی نواز شریف کے حوالے سے ان کے بڑے بھائی ہیں انہیں حد ِ ادب قائم رکھتے ہوئے نون لیگ کے صدر ہونے کے ناطے سے عدل پر فیصلہ کرنا چاہیے میں انہیں یہ بالکل نہیں کہہ رہا کہ وہ بے وفائی کریں اور اپنے بھائی کو چھوڑ دیں۔ جہاں تک نواز شریف کے انٹرویو کی بات ہے وہ پری پلانڈ تھا ۔مولانا فضل الرحمن کو سمارٹ سیاستدان کہا جاتا ہے یہ ہماری بدقسمتی ہے کسی مہذب ملک میں ان کی جو سیاست ہے اُسے سیاست سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا ۔رمضان کے حوالے سے حسن نثار نے کہا کہ روزہ بنیادی طور پر برے کاموں کی لگامیں کھینچ لینا کا نام ہے۔

تازہ ترین