• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ خواجہ آصف کیخلاف درخواست کی سماعت آج کریگا

اسلام آباد(آئی این پی)جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ خواجہ آصف کیخلاف درخواست کی سماعت آج کرےگا۔ جبکہ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بھی 3رکنی بنچ توہین عدالت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف سماعت آج کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ آج سماعت کرے گا،جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ عدالت نے وزیر مملکت کو نوٹس جاری کردیا،طلال چوہدری کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ ایک بجے سماعت کریگا۔
تازہ ترین