• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر ہفتہ 16جون کو ہوگی، ماہر فلکیات کی پیشگوئی

عیدالفطر ہفتہ 16جون کو ہوگی، ماہر فلکیات کی پیشگوئی

فیصل آباد(اے پی پی) ملک کے ممتاز ماہر فلکیات، قمر شناس، علم الاعداد، رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور شوال کا چاند 15 جون بروز جمعہ بمطابق 30 رمضان کی شام نظر ۱ٓنے کے باعث عید الفطر یکم شوال بروز ہفتہ بمطابق 16 جون کو ہوگی۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ 29 رمضان بمطابق 14 جون بروز جمعرات کی شام پشاور، چارسدہ، جھنگ،لاہور، گوادر، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بوقت نماز مغرب چاند کی عمر 19 گھنٹے سے کم ہوگی اس لئے چاند نظر نہیں آ سکتا کیونکہ چاند نظر ۱ٓنے کیلئے اس کی عمر 20 سے36 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے چاند غروب شمس کے 50 منٹ بعد نظر ۱ٓنا ممکن ہوتا ہے لیکن چونکہ 14 جون بمطابق 29 رمضان بروز جمعرا ت کو یہ وقت 34 سے 39 منٹ تک ہوگا اس لئے شوال کا چاند 15 جون بروز جمعہ بمطابق 30 رمضان کی شام ہی نظر ۱ٓئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی جمعہ سے قبل چاند نظر ۱ٓنے کا کوئی امکان نہیں اس لئے سعودی عرب میں بھی عید الفطر یکم شوال بروز ہفتہ بمطابق 16 جون کو ہی ہوگی۔

تازہ ترین