• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشن گنگا ڈیم بھارتی آبی جارحیت پاکستان کا عالمی بینک سے رابطہ

کشن گنگا ڈیم بھارتی آبی جارحیت پاکستان کا عالمی بینک سے رابطہ

اسلام آباد(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کے خلاف پاکستان نے عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس گنگا اور رتلے سمیت دیگر بھارتی منصوبوں کا معاملہ اٹھائیں گے، پاکستان کی جانب سے متنازع ڈیم پر بھارت کو کئی تجاویز دی گئیں لیکن پڑوسی ملک نے یکطرفہ طور پر منصوبوں پر کام جاری رکھا جب کہ بھارت کو بتایا گیا تھا کہ ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کردیں جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ معاہدے کی حفاظت کے لیے عالمی بینک کے صدر سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ بھارت کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا غلط بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں 4 رکنی وفد واشنگٹن پہنچ چکا ہے جو عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کرے گا۔د و سر ی جانب پاکستانی سفیر نے کہاکہ امریکی سفار تخا نے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کو تحفظات ہیں، فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے، اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ تمام امریکی طبقوں تک اپنی آواز پہنچائی جائے۔

تازہ ترین