• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر و فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان

مسئلہ کشمیر و فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زوردیاہے،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح عالمی قوانین خصوصاً القدس شریف کی حیثیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جائے گی،سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورتحال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں خطوں میں نہتے عوام کا قتل عام جاری ہے ۔

تازہ ترین