• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار سے نکل پر فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اقتدارسے نکل پر فوج کو بدنام کر نا نواز شریف کا وطیر ہ ہے ، نگران وزیراعلی کے لئے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا گیا ہے،بجٹ میں کوئی پیسہ لیپس نہیں ہوا ،آواران میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں اب تک 6افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،یہ بات انہوں نے ہفتہ کی رات کو ئٹہ پریس کلب کے دورے اور ایک کروڑ روپے کی رقم کا چیک کوئٹہ پریس کلب کے حوالے کر نے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان معاشی طور پر بہت کمزور ہے، فیڈرل پی ایس ڈی پی میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ،اگر یہی حالات رہے تو آئندہ دو تین برسوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے پیسے نہیں ہوں گے انہوں نے قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ،انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو بہت مشکل حالات تھے ہم نے اقتدار میں آ کر حکومتی مشینری کو فعال کیا،ہمارا ذیادہ وقت کورٹس کے معاملات میں گزر گیا تاہم صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے کام شروع کیے، کوئٹہ پیکج، ،پانی کے پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی کام شروع کرائے،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ پچھلے سال چار ارب روپے استعمال نہ کرنیکی وجہ سے لیپس ہوئے اس سال ہم نے بلوچستان کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونے دیا، کم وقت میں ذیادہ سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ افغان بارڈر پر باڑ لگانا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے باڑ لگانے سے دہشتگردوں کو روکا جا سکے گا بھارت کے افغانستان میں قونصل خانوں کی بہتات ہے۔ انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تفر یحی سرگرمیوں کا افتتاح بھی کیا۔
تازہ ترین