• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے پیداوار شروع

کراچی(جنگ نیوز) کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے پیداوار شروع کر دی۔ ترجمان کے الیکٹرک نے رات گئے بتایا کہ بن قاسم پاور اسٹیشن کے متاثرہ یونٹ سے پیداوار شروع کر دی گئی ہے، اضافی پیداوار سے شہر میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی، مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3گھنٹے سے کم کرکے 1گھنٹے کردیا گیا، ترجمان کے مطابق لائن لاسز والے علاقوں میں 3سے 7.5 گھنٹے کی معمول کے مطابق لوڈشیڈ نگ جاری ہے۔
تازہ ترین