• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس نے کراچی کے بشپ سمیت 14 نئے کارڈینلز کے ناموں کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اتوار کے ہفتہ وار خطاب میں اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ کی 29تاریخ کو 14 نئے کارڈینلز کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بشپ جوزف کوٹس سمیت 14 نئے کارڈینلز کو نامزد کردیا جن کا تعلق اٹلی، اسپین، پرتگال، پولینڈ، عراق ، پاکستان ، جاپان ، مڈغاسکر، پیرو ، میکسیکو اور بولیواسے ہے ۔ ۔ کیتھولک چرچ میں کارڈینل سب سے بلند مرتبہ ہوتا ہے اور کسی بھی پوپ کی رحلت کے بعد یہی نئے پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔ پوپ کے انتخاب میں اسی برس سے کم عمر کے پوپ رائے شماری میں شریک ہو سکتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے پاپائے روم کا منصب سن 2013 میں سنبھالا تھا اور اب تک وہ 74 کارڈینل مقرر کر چکے ہیں۔
تازہ ترین