• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں، آج درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 10فیصد ہے، بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

ہوا بند ہوگئی، کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے
ہوا بند ہوگئی، کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے

کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم تپش کا احساس 46 ڈگری رہا، سمندری ہوائیں بھی بند رہیں۔

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر پیر تا بدھ بر قرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ہوا بند ہوگئی، کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ آئندہ تین دن درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہیٹ ویو کا زور جمعرات کے بعد سے ٹوٹنا شروع ہوگا، جمعے سےدرجہ حرارت میں بتدریج کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گیارہ بجے شہر کا درجہ حرارت 40اعشاریہ 7ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 7فیصدہوگیا، جبکہ 36کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم اورخشک ہوائیں چلنے لگیں۔

کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 بجے دن ملک کا گرم ترین مقام چھور رہا جہاں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اندرون سندھ پارہ 50 ڈگری تک جاسکتاہے، گزشتہ روز مٹھی 45 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر بہت ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔

ہوا بند ہوگئی، کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے
ہوا بند ہوگئی، کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے

محکمہ موسمیات نے آج مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ادھر کراچی انٹربورڈ نے گرمی کی شدید لہر کے باعث 21 سے 23 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے۔

ہوا بند ہوگئی، کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے
ہوا بند ہوگئی، کراچی میں آج پارہ 45 ڈگری کو چھو سکتا ہے

انٹر بورڈ کے مطابق امتحانات گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انٹربورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 24 مئی سے تمام پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

تازہ ترین