• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:لیمارکیٹ میں کارخانہ مالک قتل، محمود آباد میں ایس ایچ او زخمی

کراچی:لیمارکیٹ میں کارخانہ مالک قتل، محمود آباد میں ایس ایچ او زخمی

کراچی کے علاقے محمود آباد میں جھگڑے کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے بلوچ کالونی تھانے کے ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

لی مارکیٹ میں ملازم نے کارخانے کے مالک کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔

محمود آباد پانچ نمبر میں رکشے اور موٹرسائیکل میں تصادم کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا، وہاں موجود پولیس اہل کاروں نے جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کی تو لوگ مشتعل ہوگئے۔

پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی، اسی دوران ایک شہری نے پولیس اہل کار سے سرکاری رائفل چھیننے کی کوشش کی تو گولی چل گئی جس سے ایس ایچ او بلوچ کالونی عبداللہ بھٹو زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق گولی ہاتھ کو چھوتی ہوئی گزر گئی، پولیس نے جھگڑا کرنے والے 5بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ادھر لی مارکیٹ میں چپل کے کارخانے کے مالک سرفراز اور اس کے بھائی اعجاز کو ملازم خالد نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔

سرفراز دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، اعجاز کی حالت تشویش ناک ہے ، پولیس کے مطابق سرفراز نے کارخانے کے ملازم خالد کو ڈانٹا تھا۔

تازہ ترین