• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ورجینیا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

ریلوے کمپنی کے مطابق مال گاڑی کی167 بوگیوں میں سے اکتیس بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین پر کوئی خطرناک مادہ نہیں تھا اس لئے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ویلر ایونیو کے قریب واقع پل کی مٹی نرم پڑ چکی تھی جس وجہ سے ٹرین ایک جانب جھک کر الٹ گئی۔

ریلوے کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوگیاں ہٹانے اور پٹری کی مرمت میں ایک دن سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

تازہ ترین