• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ جاری

ورکنگ باونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ جاری

سيالکوٹ میں ورکنگ باونڈری پر بھارت کی جانب سے مسلسل سيز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ گزشتہ چار روز سے جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سےبھی بھرپور جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فوج ہڑپال اور چارواہ سیکٹرز پر صبح سے سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی جارحیت پر پاکستانی فورسز بھی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

تازہ ترین