• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں ریٹرننگ افسران کو جدید ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ

انتخابات میں ریٹرننگ افسران کو جدید ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران کو جدید ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ریٹرننگ افسران کو 2، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز دے دیئے گئے ، ریٹرننگ افسران کو پولنگ کی رات 2 بجے تک رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھیجوانے کا پابند بنا دیا گیا۔

عام انتخابات 2018 میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی بھر پور استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ریٹرننگ افسران کو 2، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو تربیت دے دی گئی، ڈیٹا انٹری آپریٹرز پولنگ سٹیشن سے موصول رزلٹ کو تیار کریں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن سے ہی نتائج تصویر یا سنیپ شاٹ کے ذریعے ریٹرننگ افسران کو بھیجیں گے۔

نتائج میں تاخیر پر ریٹرننگ افسران کو تحریری وجوہات بھی دینا ہوں گی۔

تازہ ترین