• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا

کراچی میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا

کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد دن 2 بجے آج بھی پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 5 فیصد ہے اور 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم اورخشک ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو پہلے ہی خبردار کیا جاچکا ہے کہ گرمی کی لہر بدھ تک برقرار رہ سکتی ہے۔

موسم کی صورتحال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین