• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد چیمہ، شاہد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

احد چیمہ، شاہد شفیق کو 14 دن کےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

احتساب عدالت لاہورنے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور ان کے شریک ملزم شاہد شفیق کو14دن کےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔احتساب عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ احد چیمہ اور ان کے شریک ملزموں کےخلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں مبینہ طورپرملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ اور ان کے شریک ملزم شاہد شفیق کو کڑے حفاظتی انتظامات میں

احتساب عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا۔

نیب نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں احدچیمہ کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جوعدالت نے مسترد کر دی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی قانونی میعاد90 دن پوری ہونےپر دونوں ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیااور نیب کو ہدایت کی کہ احد چیمہ اور ان کے شریک ملزموں کےخلاف ریفرنس دائر کیاجائے۔

احد چیمہ احاطہ عدالت میں اپنی اہلیہ صائمہ احد سے راز و نیاز کی باتیں بھی کرتے رہے۔

تازہ ترین