• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم ،پی ٹی آئی نے پی پی کے نام مسترد کردیے

نگراں وزیراعظم ،پی ٹی آئی نے پی پی کے نام مسترد کردیے

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی جانب سے دیے گئے نگراں وزیر اعظم کے 2 ناموں کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی کےدونوں نام مسترد کرتےہیںجبکہ مسلم لیگ ق اورتحریک انصاف کے اتحاد کی خبربےبنیاداورغلط ہے، تحریک انصاف کا کسی پارٹی سےاتحادنہیں ہورہا۔

انہوں نےمزید کہا کہ آج نوازشریف سےپوچھاگیا کہ گلف اسٹیل کاسرمایہ کہاں سےآیاتوجواب دیامعلوم نہیں،طارق شفیع نے کہا گلف اسٹیل ان کی نہیں ہے، ایون فیلڈ پراپرٹی پرنوازشریف نےکہاوہ میرےبیٹوں کی ملکیت ہے جبکہ ایون فیلڈخریدنےکےذرائع آمدن پوچھاتونوازشریف نےکہاحسن اورحسین سےپوچھیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے بتایا کہ نوازشریف نےکہاکہ ان کےبچوں پرپاکستانی قوانین لاگونہیں ہوتے جبکہ نوازشریف نے128میں سے58کےجوابات دیےہیں اور انہوں نے تو سب سے پہلے جے آئی ٹی پر تنقید کی تھی۔

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ یہ وہی نوازشریف ہیں جنہوں نے قوم کو بتایا کہ یہ وہ ذرائع ہیں، جن سے جائیداد بنی،نوازشریف سمجھتے ہیں کہ پوری قوم بے وقوف ہے، نوازشریف کہتے ہیں کہ حسن اور حسین نواز سے پوچھیںوہ تو اشتہاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں نوازشریف کے یہ دونوں بچے جارہے تھے انہیں راستے میں مرغی مل گئی، یہ مرغی محمد بن جاسم ہیں جنہوں نے جاتے جاتےیہ پراپرٹی دے دی۔

تازہ ترین