جنگلی اور موذی جانوروں کے قریب پھٹکنا کسی طور پر خطرے سے خالی نہیں لیکن پارکس میں جانوروں کی دیکھ بھال کا کام سر انجام دینے والے اگر تصاویر کھنچوانے اور ویڈیو بنوانے کے شوقین بھی ہوں تو انہیں روکناناممکن ہے۔
امریکی ریاست کولوراڈوکے ایک پارک میں خطروں کا یہ کھلاڑی انتہائی قریب سے 900پونڈ وزنی دیوہیکل مگرمچھ کی ویڈیو بنار ہا تھا کہ اسی دوران مگر مچھ کو غصہ آگیا۔
خونخوار موڈ میں نظر آنے والے مگر مچھ نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے پارک کے مالک کا ہاتھ چبانے کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے یہ شخص بال بال بچ گیا۔